حکومت کا غربت کے خاتمے کیلئے ادارہ بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخآر درانی کیمطابق ڈاکٹر اشفاق حسن خان کی سربراہی میں یہ ادارہ وفاق اور صوبوں کی سطح پر رابطہ کاری کے علاوہ پالیسی بنائے گا

156

لاہور:حکومت نے غربت کے خاتمے کے لیے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخار درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں‌بتایا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے تحت غربت کے خاتمےکا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے.

افتخار درانی نے کہا کہ یہ ادارہ وفاق اور صوبوں کی سطح پر رابطے کرے گا اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسی بنائے گااورمختلف وزارتوں کے حکام اس ادارے کے ممبر ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ لانے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم غربت کے خاتمے کیلئے چینی ماڈل سے استفادہ کرنے کا ذکر کئی بار کر چکے ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here