خبردار! آپکا موبائل فون ٹوائلٹ سے 7 گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے، تحقیق

'انیشیل واش روم ہائی جین' کی تحقیق کیمطابق موبائل کور ٹوائلٹ سے 6 گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے، اسکی وجہ موبائل کو باتھ روم میں ساتھ لے جانا قرار دیا گیا

535

سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایک موبائل فون ٹوائلٹ سے 7 گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے اورموبائل کا لیدر کور موبائل سے بھی زیادہ گندہ ہوتا ہے.

تحقیق میں اس کی وجہ موبائل فون کو باتھ روم اپنے ساتھ لے جانا قرار دیا گیا ہے۔

پلاسٹک کور استعمال کرنے والوں کے لیے بھی یہی خبر ہے کہ پلاسٹک کور ٹوائلٹ سے 6 گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے۔

‘انیشیل واش روم ہائی جین’ نامی کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ایک آفس میں کام کرنے والے 5 میں سے 2 فراد موبائل اپنے ساتھ واش روم میں لے کر جاتے ہیں۔ سروے کے دوران ان لوگوں میں سے 40 فیصد لوگوں نے باتھ روم میں اپنا موبائل فون استعمال کرنے کا اقرار کیا، ان میں 20 فیصد نے کہا کہ وہ باتھ روم سے باہر آکر اپنا فون صاف کرتے ہیں۔

ایک دستی ڈیوائس کے ذریعے موبائل فون سے سیمپل لیے گئے تاکہ جراثیموں کی نشاندہی کی جا سکےتو موبائل فون پرجراثیم والی جگہ چمک اٹھی۔

اسی طرح ٹوائلٹ سیٹ کو بھی اسکین کیا گیا، جہاں 220 نشانات سامنے آئے اور ایک عام موبائل 1479 پر نشانات پائے گئے۔

یونیورسٹی آف ابیردین کے بیکٹیالوجی کے پروفیسر پیننگٹون نے کہا کہ موبائل ہاتھ میں پکڑے ہوئے رومال کی طرح ہے جس سے تمام دن آپ کا کئی بار براہ راست واسطہ رہتا ہے۔

تحقیق کے مطابق موبائل فونز پر نورو وائرس ہو سکتا ہے جو ہیضہ اور اسہال جیسی بیماریاں پیدا کر سکتا ہے لیکن موبائل فون چونکہ زیادہ تر صرف ایک ہاتھ میں رہتا ہے اس لیے یہ جراثیم ایک سے دوسرے شخص کو نہیں لگتے۔

گزشتہ برس صارفین کی ایک نگران تنظیم نے 30 موبائل فون کو جانچا، اس جانچ میں بیکٹیریا کی سطح اس قدر زیادہ تھی کہ وہ اپنے استعمال کرنے والوں کو پیٹ کی بیماریوں میں با آسانی مبتلا کر سکتی تھی۔

تازہ ترین تحقیق میں 50 موبائل فونز کو چیک کیا گیا جس میں لیدر کور میں 17 گنا زیادہ جراثیم پائے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here