پاکستان ریلوے نے ایک دن میں 60 ملین روپے سے زائد کی ٹکٹیں فروخت کرکے ریکارڈ بنا دیا

یکم دسمبر کو 51610 مسافروں کو فروخت کیے گئے ٹکٹوں سے مجموعی طور پر 60 اعشاریہ 55 ملین روپے کی آمدن ہوئی، رواں سال 27 نومبر کو ریلوے نے 50 ملین روپے سے زائد کمائے تھے

558

لاہور: پاکستان ریلوے خسارے سے نکلنے کی تگ و دو کرتے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہے. ریلوے نے ایک ہی دن میں ٹکٹوں کی فروخت سے کمائی کا ریکارڈ بنا دیا. جی ہاں! یکم دسمبر کو مسافروں کو ٹکٹیں فروخت کرنے سے ریلوے کو 60 ملین روپے سے زائد کی آمدن ہوئی. ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق یکم دسمبر کو 51610 مسافروں نے ٹکٹ خریدے. جن میں سے 20 ملین روپے کے ٹکٹ آن لائن خریدے گئے. جن سے مجموعی طور پر 60 اعشاریہ 55 ملین روپے کی آمدن ہوئی جو کہ ایک دن میں کمائی کا ریکارڈ ہے .قبل ازیں رواں سال ہی 27 نومبر کو ریلوے نے 50 ملین روپے سے زائد کمائی کی تھی. پاکستان ریلوے موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک 10 نئی ٹرینوں کا آغاز بھی کر چکا ہے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here