سٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلے کا اعلان

239

 

سٹیٹ بینک پاکستان نے تمام مالیتوں کے نئے کرنسی (بینک) نوٹوں کی ڈیزائننگ پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد انہیں جاری کیا جائے گا۔ 

سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کے سلسلے میں ابتدائی اقدام کے طور پر سٹیٹ بینک جدید اور موضوعاتی ڈیزائن آئیڈیاز کے حصول کے لئے آرٹ کا ایک مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔

مقامی فنکار، ڈیزائنر اور آرٹ کے طلبہ 11 مارچ 2024 تک اپنے ڈیزائن سٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں۔ بینک نوٹوں کی موجودہ مالیتیں سات ہے اور ہر مالیت کے لیے سرِفہرست تین ڈیزائنوں کو نقد انعامات دیے جاءیں گے۔

آرٹ مقابلے کے بارے میں مکمل معلومات سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

منتخب ڈیزائن معروف پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کے حوالے کئے جائیں گے جو ہر مالیت کے نوٹ کے لئے طباعت کے قابل اور حتمی ڈیزائن تیار کریں گے۔ حتمی ڈیزائن منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کئے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نئی بینک نوٹ سیریز کے اجرا میں عموماً دو سے تین سال لگتے ہیں تاہم سٹیٹ بینک اس عمل کو اگلے دو سال کے دوران پورا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ موجودہ کرنسی نوٹ نئی سیریز کے اجرا کے بعد بھی گردش میں رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here