سٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ چھاپے جائیں گے۔
نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ متعارف کروائے جائیں گے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔