پاکسان کی درخواست پر چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض جلد رول اوور ہونے کا امکان

113

 

پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنےکی درخواست کی۔

اس سلسلے میںوزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ چین کی جانب سےمشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کیا ہوا ہے۔

چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here