سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں،چین

106

 

چین نے کہا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو اپ گریڈ کرنے اور دونوں ممالک کی کمیونٹی کے قریبی تعلقات و تعمیروترقی کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بدھ کو اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ ’’چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اہم مشترکہ مفاہمت کو پورا کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور عملی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ سن ویڈونگ نے صدر عارف علوی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وانگ وین بن نے کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

انہوں نے کہا کہ چین،پاکستان کے تعلقات صدا بہاراوردونوں مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔۔

انہون نے کہا کہ ” پاکستان کے ون چائنا اصول پر پختہ یقین کو چین سراہتا ہے، پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں حمایت کرتا ہے، اور اس کے اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی حمایت کرتا ہے۔”

دورے کے دوران چینی نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں نے سی پیک کی کامیابی کے عزم کا اعادہ کیااور انفارمیشن ٹیکنالوجی، معیشت، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here