پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی، فچ

120

 

 

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی۔

فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے کہا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سے کئی ایشیائی ممالک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

رپورٹ میں فچ نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، الیکشن کی وجہ سے ممالک کے لیے قرضوں کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، اُمید ہے کہ سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here