پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

112

 

پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

وزارتِ ریلویز نے اس معاہدے کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔

نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون سے پاک دبئی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

چیئرمین پورٹس دبئی سلطان احمد بن سلیم نے کہا ہے کہ معاہدوں سے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔

وزارتِ ریلویز کے ذرائع کے مطابق پاکستان اوردبئی کے مابین فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کے منصوبے ہیں۔

وزارتِ ریلویز کے مطابق کہ پاکستان سے ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی، دبئی سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔

شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اورلاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی۔ ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔

منصوبے میں ریلوے، اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر میں تعاون، فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here