سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے الیکٹرک رکشہ مینوفیکچرنگ کا پہلا لائسنس حاصل کرلیا

169

 

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے الیکٹرک رکشہ مینوفیکچرنگ کا پہلا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔

پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں موجود نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے روشن مسقبل کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو درپیش رکاوٹوں کا اعتراف کیا جن میں ایکسل لوڈ کی پابندیاں اور ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار میں اصلاحات شامل ہیں۔

دوسری طرف سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے آٹو رکشہ کی فروخت میں نمایاں کمی رپورٹ کی، جس میں دسمبر 2023 میں صرف 275 یونٹس فروخت ہوئے۔ 

پیداوار کے لحاظ سے سازگار نے دسمبر میں آٹو رکشا کے 1,004 یونٹس تیار کیے، جو نومبر میں پیدا ہونے والے 848 یونٹس کو پیچھے چھوڑ گئے۔

تاہم کمپنی کو فور وہیلرآف روڈ اور مسافر گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ دسمبر میں پچھلے مہینے فروخت ہونے والے 269 یونٹس کے مقابلے میں 29 یونٹس تھی۔

فروخت میں کمی کا سامنا کرنے کے باوجود سازگار نے حال ہی میں مثبت رجحانات کا مظاہرہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 110 کنال پر محیط فور وہیلر پروجیکٹ سے ملحقہ تقریباً 84.7 کروڑ روپے کی زمین کے حصول کی منظوری دی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here