ملک میں ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔
آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا نے کہا ہے کہ ایک ٹن سٹیل کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک ٹن سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔
حماد پوناوالا نے کہا کہ سٹیل کی قیمت سمندری جہازوں کے آنے میں تاخیر پر بڑھی ہے جبکہ بلند شرح سود بھی سٹیل مہنگا ہونے کی وجہ ہے۔
یمن کے حوثی عسکریت پسندوں سے منسوب بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں عالمی تجارت میں رکاوٹیں آئی ہیں۔
امریکی قیادت میں ایک فورس نے ان حملوں کے جواب میں بحری گشت میں اضافہ کر دیا ہے، لیکن اس خطرے نے جہاز رانی کمپنیوں کو بحیرہ احمر کے باقاعدہ کنٹینر ٹریفک کے بڑے حصے کو افریقہ کے جنوبی سرے کے ارد گرد تبدیل کرنے پر آمادہ کیا ہے جو کہ ایک طویل اور زیادہ مہنگا سفر ہے۔