2024 میں پاکستان کے ڈالر بانڈز میں تیزی متوقع، رپورٹ

168

 

بلومبرگ نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ڈالر بانڈز میں پیش رفت کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور بیل آؤٹ حاصل کرنے کی توقع ہے۔

یو بی ایس ایسٹ مینجمنٹ اور ولیم بلیئر انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے مطابق بانڈز، جن کی قدر گزشتہ سال تقریباً دوگنی ہو گئی تھی، اب بھی ان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہیں جو پاکستان کو مستحکم کرنسی کے ساتھ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

کراچی میں ایک سرمایہ کارسلیمان رفیق مانیا نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں بانڈز 37 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان نے جولائی 2023 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پر دستخط کیے، جس نے ملک کو ڈیفالٹ کو روکنے کے قابل بنایا۔

قرض کے پروگرام نے پاکستان کے ڈالر بانڈز کے لیے بھی ایک فائدہ مند ثابت کیا اور انہیں گزشتہ سال دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل کرنے میں مدد کی۔

سنگاپور میں ولیم بلیئر کے فنڈ مینیجر جانی چن نے کہا کہ “وہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے لیے پرعزم نظر آتے ہیں، اور یہ ایک اہم نکتہ ہے کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے لیے ایک اور بیل آؤٹ حاصل کرنے کا بڑا امکان ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “انتخابات کے بعد اصلاحات میں تیزی آنے کے قوی امکانات بھی ہیں۔”

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستان کے ڈالر بانڈز پر ایک انڈیکس 93 فیصد بڑھ گیا، جو ایل سلواڈور کے بعد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بہترین کارکردگی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں عبوری وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا تھا کہ پاکستان اپنی کمزور معیشت کو بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی درخواست کر سکتا ہے۔

سرمایہ کار خطرات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہونے سے ایک ماہ قبل انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے سے پاکستان کو نہ صرف دوست ممالک سے فنڈز حاصل کرنے میں مدد ملی ہے بلکہ دوسرے کثیر جہتی قرض دہندگان سے بھی تعاون حاصل ہوا ہے۔

نیویارک میں یو بی ایس ایسٹ مینجمنٹ میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ایشیا پیسیفک کی سربراہ شمائلہ خان نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی تعمیل کی وجہ سے 2024 میں ڈیفالٹ کے خطرے میں نمایاں کمی کو اجاگر کیا، انہون نے کہا  کہ ملک کی جانب سے ان رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here