نگران حکومت صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرے گی، وزیر توانائی

177
electricity bill

 

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے سبب صنعتیں گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد کی قیمت میں کمی بھی اس میں شامل ہے۔

نگران وزیر نےکیپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ نگران حکومت مکمل حل تو نہیں کر پائے گی مگر اس کے حل کیلئے روڈ میپ دے کر جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here