نگران حکومت کا سٹیل ملز کی 1500 ایکڑ زمین چین کو دینے کا منصوبہ

155

 

نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سٹیل ملزکی 1500 ایکڑ  زمین انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی گئی اور اس کی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں مزید صنعتی پارکس کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سے گفتگو میں گوہر اعجاز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلئے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعت کاری ہی معیشت کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے اور یقیناً اس سے خوشحالی و ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here