پی ایس او کا گردشی قرضہ 812 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

131

 

پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا مالی بحران شدید ترین ہوگیا ہے۔

پی ایس او کا گردشی قرض خطرناک حد تک بڑھ کر 812 ارب روپے سے تجاویز کرگیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سوئی نادرن کے ذمے پی ایس او کے 529ارب سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185ارب 70 کروڑ روپے کا ادھار تیل لے رکھا ہے۔

 سی پی پی نے پی ایس او کو 150ارب سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو نے 29 ارب 82 کروڑ اور کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 96ارب 80کروڑ کے بقایا جات ہیں، پی ایس او نے بھی آئل ریفائنز  کو 153 ارب 40 کروڑ  کی ادائیگی کرنی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here