اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11.5 فیصد کا نمایاں اضافہ

285

 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

سٹیٹ بینک سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2024 کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی ۔

اکتوبر 2023ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 61.68 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 47.39 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 33.02 کروڑ ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 28.33 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری شرح مبادلہ کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کی وجہ سے رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی تھی، جس سے بہت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 20-25 روپے فی ڈالر کی بلند شرح مبادلہ پر غیر قانونی چینلز کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here