لاہور: تعمیر بینک، جو ایک سرکردہ مائیکرو فنانس ادارہ اور ایزی پیسہ کا خالق ہے، نے کسٹمرز سے تاثرات حاصل کرنا شروع کیے کہ 12 ماہ کے مساوی ماہانہ قسط کا قرض کافی نہیں ہے۔ تو پتہ چلا کہ تیز رفتار تبدیلی کے ساتھ قلیل مدتی اور چھوٹے قرض کی مانگ زیادہ تھی۔
کریڈٹ انڈر رائٹنگ معیار جو تعمیر بینک استعمال کر رہا تھا، کو صارفین کے فری کیش فلو اور اس وجہ سے ان کی قرض کی ادائیگی کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے وسیع فیلڈ ورک کی ضرورت تھی۔ اہل صارفین بغیر کسی کاغذی کارروائی کے فوری فیصلہ کرنے اور اپنے فون پر ڈیٹا تک رسائی فراہم دینے کوتیار تھے۔
یا تعمیر بینک کو دیکھیں تو جی ایس ایم ڈیٹا بھی دستیاب ہوسکتا ہے۔ اس پراڈکٹ کو آمدنی کے تخمینہ کے لیے پراکسی کے طور پر انڈر رائٹنگ کے لیے متبادل ڈیٹا درکار تھا۔ ریگولیشن کا مسئلہ بھی تھا۔
مائیکرو فنانس بینکوں کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ضوابط کا تقاضا تھا کہ قرضوں کو استعمال کے قرضوں کی بجائے صرف پیداواری قرضوں کے لیے دیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ‘نینو لون’ یعنی ضرورت مندوں کیلئے چھوٹے قرضے ایک عالمی پراڈکٹ بنتے جا رہے تھے، تعمیر بینک نے اس وقت اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
2016 میں ٹیلی نار نے تعمیر بینک کا بقیہ 49 فیصد خریدا اوراس کا نام بدل کر ٹیلی نار بینک رکھ دیا۔ 2018 میں، ایک عالمی فن ٹیک کمپنی اور مشہور علی بابا گروپ کی ذیلی کمپنی آنٹ فنانشل سروسز نے ٹیلی نار بینک کی قیمت 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رکھی اور بینک کا 45 فیصد خرید لیا۔
چین میں نینو قرضوں کا چلن عام تھا اور ‘آنٹ’ نے ٹیلی نار بینک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صارفین کی اس مانگ کو پورا کرے۔ ان کے دیکھتے ہوئے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک (ویون اور جاز کی ملکیت) نے بھی اسی طرح کی سروس متعارف کرائی۔ ان دونوں اداروں کا منفرد فروخت ہونے والا پراڈکٹ ان کے ٹیلکو پارٹنرز کا جی ایس ایم ڈیٹا اوران کے کھولے ہوئے موبائل والٹ سے مالیاتی ڈیٹا تھا۔
والٹس یا بینک اکاؤنٹس سے مالی ڈیٹا پیشین گوئی الگورتھم بنانے کے لیے اہم ان پٹ ہیں۔ سٹیٹ بینک ٹیلی نار بینک اور موبی لنک بینک کو ریگولیٹ کرتا ہے، اور ان دونوں اداروں نے سٹیٹ بینک کو قائل کیا کہ یہ مارکیٹ کی ضرورت ہے۔ ریگولیٹری فریم ورک کے اندر کام کرنے والے دونوں اداروں نے کامیابی کے ساتھ ایک پیشین گوئی الگورتھم بنایا جس نے انہیں پیمانہ بنانے کی اجازت دی۔ فی الحال ان دو مائیکرو فنانس بینکوں کے پاس تقریباً 35 لاکھ فعال قرضہ لینے والے صارفین ہیں، اس اعتبار سے وہ صنعت میں سب سے بڑے قرض دہندہ ہیں۔
نینو قرضوں کے بارے میں عالمی تنقید میں سے ایک موثر شرح سود ہے۔ نینو قرضوں کا معاہدہ عام طور پر 60 دن کا ہوتا ہے اور عام طور پر 30 دنوں میں ادا کیا جاتا ہے۔ ان بینکوں کی طرف سے قرض دینے کی شرح 5 فیصد فی ہفتہ تھی، اور شرح سود کا میٹر 8 ہفتوں کے بعد روک دیا گیا تھا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شرح سود 5 فیصد فی ہفتہ کیوں؟ اگر اسے سالانہ کیا جائے تو یہ 260 فیصد کی مؤثر شرح سود ہوگی۔ کیا یہ کسٹمر کو پریشان نہیں کر رہا تھا؟ نینو لون کی قیمتوں کو سمجھنے کے لیے ہمیں کچھ گہرائی میں جانا ہوگا۔
سب سے پہلے بات تو یہ ہے کہ 5 فیصد کو سالانہ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ 8 ہفتوں کے بعد شرح سود رک جاتی ہے۔ اس کے بعد کوئی سود نہیں لیا جاتا۔ دوم یہ کہ قرض کی مدت عام طور پر ایک ماہ ہوتی ہے۔
تاہم، اس وضاحت کے باوجود 5 فیصد ماہانہ چارج بہت زیادہ ہے۔ ضرورت سے زیادہ قیمتوں اور اس پراڈکٹ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک نے شرح سود کو زیادہ سے زیادہ 3 فیصد ماہانہ تک محدود کرنے والے ضوابط کا مسودہ جاری کیا۔
کسی بھی صورت میں، نینو لون کی قیمتوں کا تعین اور وصولی کے طریقہ کار کا اصل مسئلہ ایس بی پی یا سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ذریعے ریگولیٹ شدہ اداروں کا نہیں ہے۔ مسئلہ غیر منظم اداروں کا ہے۔
2010 میں اچھی ساکھ کی حامل کمپنیوں نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کیا۔ انہوں نے تو غیر بینکنگ مالیاتی ادارے کے لائسنس کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا یا شراکت کے لیے موجودہ لائسنس ہولڈرز کی تلاش کی۔
بدقسمتی سے دھوکہ دہی کرنے والے اداروں نے اپنی ایپس کو گوگل پلے سٹور یا ایپل سٹور پر شائع کیا اورصرف کسٹمر کے فون ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے صارفین کو فوری قرضوں کے ساتھ آمادہ کیا۔ بہت زیادہ شرح سود کے باوجود قرض کی فراہمی کے آسان ترین طریقے کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد قرض لینے کو تیار تھی۔
یہ غیر سرکاری قرض دہندہ بڑی سختی، ڈھٹائی اور بلیک میلنگ کی تکنیکوں کا سہارا لیتے ہیں، جس کی وجہ سے راولپنڈی میں قرض لینے والا ایک شخص دباؤ میں آکر خودکشی کر لیتا ہے۔
نینو قرضے پاکستان میں ایک جائز ضرورت ہیں، خاص طور پر ہماری کم مالی شمولیت اور بینکنگ سیکٹر کی پیچیدہ آمدنی کے جائزے اور کاغذی کارروائی کی ضروریات کی وجہ سے۔
ریگولیٹرز کو مارکیٹ کو شرح سود طے کرنے کی اجازت دینی چاہیے لیکن اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کہیں صارفین کا استحصال تو نہیں کیا جا رہا۔ بغیر لائسنس کے قرض دینے کو مجرمانہ جرم قرار دیا جائے اور دبائو ڈالنے اور بلیک میل کرنے والی ایپس کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان مجرموں کو جیلوں میں ڈال کر فوری کارروائی کی جائے۔