ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس پر 15 پاکستانی کمپنیوں کا اندراج، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

248

کراچی: مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی جانب سے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں 15 پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کے بعد جمعہ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا۔

ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹس انڈیکس درمیانی اور بڑی مالیت کے سٹاکس کی کارکردگی جانچنے کیلئے بنایا گیا ہے اور اس میں 28 فرنٹیئر مارکیٹس ملکوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس انڈیکس میں کے 99 کمپونینٹ ہیں جو مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریباً 85 فیصد ہیں جو ہر ملک میں آزادانہ طور پر قابل تجارت ہیں۔

مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل میں پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کے بعد جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 702.01 پوائنٹس یا 1.47 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 48 ہزار 510 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ انڈیکس کی زیادہ سے زیادہ قدر 48 ہزار 898 پوائنٹس رہی۔

تازہ ترین سہ ماہی جائزے کے دوران مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل فرنٹیئر مارکیٹس سمال کیپ انڈیکس میں بھی 41 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی موجودگی نمایاں طور پر بڑھنے کا امکان ہے جو اس کی موجودہ سطح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.6 فیصد سے 2.7 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اس شمولیت کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کار مالی سال 2023-24 کے آغاز سے ہی ایکویٹی مارکیٹ میں سوا دو کروڑ ڈالر سے زائد لگا چکے ہیں۔

پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اللہ طارق نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دراصل ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کی وجہ سے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here