چینی بینک نے 2 ارب ڈالر قرض ادائیگی میں توسیع کر دی، مزید 60 کروڑ ڈالر بھی ملیں گے

230

لاہور: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کیلئےاہم پیشرفت میں دو چینی بینکوں نے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف چائنا نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

اس رقم کی آمد سے زرمبادلہ ذخائر مزید مستحکم ہوں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 20 جولائی کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 8.73 ارب ڈالر ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کے ایگزم بینک نے پاکستان کے 2.1 ارب ڈالر کے قرضے میں 21 جولائی 2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کو اس توسیع پر کوئی اضافی مارک اپ نہیں دینا پڑے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ایگزم بینک نے 18 جولائی کو پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کیا جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here