ورلڈ بینک کی پاکستان میں فنانشل مینجمنٹ ریفارمز کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی منظوری

438

لاہور: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں تعلیم و صحت کی خدمات میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں پاکستان کی مدد کے لیے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کی طرف سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ 

کے پی کا ترقی کو تیز کرنے کےلیے مؤثر خرچ (سپیڈ) پروگرام صوبائی حکومت کو بجٹ کے منصوبہ اور اس کے عوامی وسائل کو مضبوط کرنے اور تعلیم و صحت کی خدمات میں ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹس کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

بجٹ مختص کرنے اور اخراجات میں اصلاحات پر عملدرآمد کرنے سے صوبائی پروگرام سکولوں اور صحت کے مراکز کے معیار کو بڑھانے میں حصہ ڈالے گا اور صوبے میں تعلیم و صحت کی خدمات کو صحیح معنوں میں پہنچانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا۔

عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا کہ “سپیڈ پروگرام صوبے میں پبلک فنانشل مینجمنٹ کی جامع اور تیز ترین اندازِ فکر کی معاونت کرتا ہے جو منصوبہ بندی، بجٹ، خریداری اور سپلائی چین مینجمنٹ میں بنیادی رکاوٹوں کو حل کرتا ہے تاکہ پائیدار بنیاد پر تعلیم و صحت کی خدمات کی فراہمی کے مناسب وسائل دستیاب کیے جائیں”۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت پبلک فنانسز، سروس ڈلیوری اور شہریوں کے اعتماد میں شفافیت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ کے پی سپیڈ پروگرام فسکال مینجمنٹ کو بڑھائے گا اور مراعات کے ذریعے بچت جو تعلیم اور صحت کی سہولیات میں احتساب اور معیاری سروس ڈلیوری پر توجہ دیتا ہے۔ یہ سٹاف اور ضروری انفراسٹرکچر کی سسٹم کی بنیاد پر رسائی کے جائزے اور مانیٹرنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

منصوبہ صوبے میں تعلیم و صحت کی سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے معیاری اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا جو سہولت کی سطح پر احتساب اور اضافی رسائی کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے درمیان سروسز کے فرق کو ختم کرنے پر توجہ دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here