سینڈوچ کی چوری، لندن کے کامیاب بنکار ملازمت سے فارغ

754

لندن: ایک پرانی کہاوت ہے، چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائے۔ کچھ ایسا ہی لندن کے ایک بھارتی نژاد بنکار کے ساتھ ہوا جو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور وہ اب ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کی ایک خبر کے مطابق، مبینہ ملزم پارس شاہ نے سٹی بنک ہیڈکوارٹرز کی کنٹین سے ایک سینڈوچ چوری کیا تھا۔

31 برس کے پارس شاہ امریکی بنکنگ گروپ سٹی بنک کے لندن ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے اور ان کی سالانہ آمدن پاکستانی روپوں میں قریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ وہ 2017 سے سٹی بنک سے منسلک تھے اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ اب تک کتنی بار چوری کر چکے تھے۔

دلچسپ اَمر یہ ہے کہ سٹی بنک ہیدکوارٹرز جلد ہی اپنے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان بھی کرنے جا رہا تھا تاہم پارس شاہ کی چوری پکڑی گئی اور وہ اب ملازمت سے برطرفی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ملزم کے سابق ساتھیوں کے مطابق، پارس شاہ ایک کامیاب ٹریڈر تھے اور ہر سطح پر ان کے کام کو پسند کیا جاتا تھا۔

تاہم، سٹی بنک نے پارس شاہ کی چوری اور ان کی بنک سے برطرفی کے بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here