پلے سٹیشن 5 آئندہ سال فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا

1044

ٹوکیو: جاپانی الیکٹرانکس بنانے والی کمپنی سونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جدید ترین پلے سٹیشن 5 کنسول کو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کریں گے۔ کمپنی تقریباً سات سال بعد اپنے خصوصی گیمنگ سسٹم کا نیا ماڈل پیش کر رہی ہے جو اگلے اختتام سال کی تعطیلات کے موقع پر خریدنے کے لئے دستیاب ہو گا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیا کنسول کئی ایک نئی سہولیات سے لیس ہو گا جن میں وائبریشن کے ذریعے کھلاڑیوں کے لئے وسیع تر ربط کا نظام اور جدید ترین 8 کے ڈسپلے کے ساتھ مطابقت شامل ہیں۔
اس کی قیمت اور ریلیز کی باضابطہ تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔سونی عرصہ دراز سے ویڈیو گیم کی صنعت سے متعلق سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک رہا ہے۔ اس کے موجودہ کنسول، پلے سٹیشن 4 کے دنیا بھر میں اب تک 10 کروڑ سے زائد کنسول فروخت ہو چکے ہیں۔تاہم سمارٹ فون گیمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اس شعبے میں مسابقت بڑھا دی ہے۔ساتھ ہی نئے حریف سامنے آ رہے ہیں کیونکہ اس انڈسٹری کے باہر سے کمپنیاں اب اس میدان میں اتر رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی سے متعلق امریکی دیو ہیکل کمپنی گوگل ممکنہ طور پر اس سال نومبر میں ایک گیم سٹریمنگ سروس متعارف کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here