روزویلٹ ہوٹل کی مالیاتی مشاورتی خدمات کے لیے امریکی فرم کے ساتھ معاہدہ 

236

 

نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے امریکی کنسورشیم کے ساتھ مشترکہ منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پروگرام کے تحت جمعے کو نجکاری کمیشن (پی سی) میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن کے دفتر میں جے ایل ایل کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈیولپمنٹ کیلیے ایک مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں کنسورشیم PC کو بہترین ممکنہ شراکت داروں کو تلاش کرنے اور روزویلٹ ہوٹل کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد کرے گا، جو مین ہٹن کے مرکز میں واقع ہے۔

نگراں وفاقی وزیر نجکاری و آئی پی سی فواد حسن فواد نے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ دنیا کے مالیاتی دارالحکومت کے مرکز میں واقع تاریخی اور اہم مقام کو جدید ترین معیارات کے ساتھ ایک شاندار ڈھانچے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

دستخط کے بعد ہونے والی میٹنگ میں تفصیلی روڈ میپ اور تکمیلی مدت پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے نتیجے میں پروجیکٹ کیلیے ممکنہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی شناخت اور انتخاب کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here