کیا موٹرز نے پکانٹو کے مینوئل ویرینٹ اور سپورٹج کے الفا ویرینٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے، جو یکم فروری 2024 سے لاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پکانٹوکے مینوئل ویرینٹ کی نئی قیمت 33 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 36 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح سپورٹج کے الفا ویرینٹ کی نئی ایکس فیکٹری قیمت 73 لاکھ روپے سے بڑھ کر 77 لاکھ 50 روپے ہے۔ قیمت میں CVT کی قیمت بھی شامل ہے۔
کیا نے اس فیصلے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، جو کہ بہت سے صارفین اور ڈیلرز کے لیے حیران کن ہے۔
کمپنی نے کہا کہ دونوں گاڑیوں کی بکنگ جزوی ادائیگی پر اوپن ہے، یکم فروری 2024 سے تمام نئے آرڈرز کی انوائس اور ڈیلوری نئی قیمتوں پر کی جائے گی۔
صارفین اب بھی 29 فروری 2024 تک سپورٹج کی تمام اقسام پر ایک لاکھ پچاس پزار روپے کی محدود کیش بیک آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایکس فیکٹری قیمتیں فریٹ اور انشورنس چارجز کے علاوہ ہیں، اس کے علاوہ ڈیلیوری کے وقت حکومت کی طرف سے عائد کردہ کوئی بھی اضافی ڈیوٹیز اور ٹیکس صارف برداشت کرے گا۔