ایف بی آر نےمالی سال کے 7 ماہ میں 30 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا

363

 

ایف بی آر نےرواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جولائی 2023 تا جنوری2024 تک کی مدت میں ایف بی آر کو 5150 ارب روپے کے محصولات موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آر کے محصولات کاحجم 3973 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

جنوری میں ایف بی آر کے محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد کی نمو ہوئی ۔ جنوری 2024 میں ایف بی آر کے محصولات کا حجم 681 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سالی کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری 2023 میں ایف بی آر نے 545 ارب روپے کی محصولات اکٹھا کیں۔ دسمبر 2023کے مقابلہ میں جنوری 2024میں ایف بی آر کی محصولات میں ماہانہ بنیادوں پر 29 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر2023 میں ایف بی آر کو 957 ارب روپے کی محصولات موصول ہوئے جو جنوری میں کم ہو کر 681 ارب روپے ہو گئی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here