عالمی تجارتی نمائش’’سیال چائینہ ایگزبیشن‘‘ 28 مئی سے منعقد ہو گی۔

204

 

چین کے شہر شنگھائی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ سیال چائینہ ایگزبیشن‘‘ 28 سے30 مئی 2024 تک منعقد ہو گی ۔

نمائش میں چاول ، تل کے بیج،گوشت ، پھل ، سبزیاں ،چاکلیٹ، سی فوڈ پراڈکٹس ،خشک پھل ، بیکری آئٹم ، مٹھائی ، سنیکس ، پاستہ ، دلیہ ، فروزن اور گوشت سے تیار کردہ مقامی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش میں شرکت کےلئے19 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here