پاکستان میں سٹاک ٹریڈنگ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم کے ٹریڈ سکیورٹیز(جو پہلے کت اے ایس بی سکیورٹیز کے نام سے جانا جاتا تھا) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کے لیے ملتان سلطانز ٹیم کا باضابطہ سپانسر بن گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کسی کیپٹل مارکیٹ فرم نے پاکستان میں پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کو سپانسر کیا ہے۔
کے ٹریڈ سیکیورٹیز کے چیئرمین علی فرید خواجہ نے کہا کہ ہمیں ملتان سلطانز کے ساتھ اپنی وابستگی پر فخر ہے۔ ان کی کرکٹ نہ صرف میدان میں کھیل کے بارے میں ہے بلکہ سماجی اور کمیونٹی کی ترقی کے بارے میں بھی ان کی گہری دلچسپی ہے”
ملتان سلطانز کے جنرل مینیجر حجاب زاہد نے بھی اس شراکت داری پر تبصرہ کیا کہ “ہم کے ٹَریڈ کی سپانسرشپ پر بہت خوش ہیں۔ ایک معزز سٹاک بروکریج فرم کا ہمارے ساتھ تعاون کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملتان سلطانز بطور فرنچائز کتنی مقبول ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے کرکٹ پاکستان میں ایک نئی صنعت میں داخل ہو گی، جو کھیل، سٹاک اور کموڈٹی بروکریج انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔