پاکستان کی پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کمپنی کا آج  افتتاح کیا جائے گا

163

 

 

زکریا گولڈ کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ سونے کی آن لائن اور فزیکل ٹریڈنگ کے لیے ملک کی پہلی باضابطہ کمپنی، آج 30 جنوری 2024 سے کام کا آغاز کر رہی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج سے منظور شدہ کمپنی کے قیام سے سونے کی تجارتی منڈی میں قیاس آرائیوں اور قیمتوں میں ہیرا پھیری سے متعلق خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متحدہ عرب امارات کے ایک ممتاز کاروباری گروپ بو عبداللہ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بو عبداللہ آن لائن بلین ٹریڈنگ کمپنی کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

تقریب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اینڈ کسٹمز کے سینئر حکام، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندے اور دیگر قابل ذکر کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

زکریا گولڈ کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں سونے کی آن لائن اور روائتی خرید و فروخت میں کام کرے گی۔

کمپنی کے حکام نے کمپنی کے دفتر کے باہر ایک بڑی سکرین پر سونے کے یومیہ نرخ جاری کرنے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔

اس نئی کمپنی کے قیام سے مارکیٹ میں استحکام لانے، قیاس آرائیوں کو کم کرنے اور سونے کی تجارت کے لیے بلیک مارکیٹ کو ختم کرنے کی توقع ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here