فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 10.6 فیصد اضافہ

117

 

فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.04 کروڑ ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.6 فیصدزیادہ ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکا حجم 13.43 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 14.41 ارب ڈالر تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here