پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

114

 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 19 جنوری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں سپیشل کنورٹیبل روپی اکاؤنٹس (SCRA) کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زیر جائزہ مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیکیورٹیز کی خالص خریداری 18.56 ارب روپے رہی، جو کہ 14 فروری 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

سیکیورٹیز کی مجموعی فروخت 12.2 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے دوران 3.72 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جبکہ سیکیورٹیز کی کل خرید 30.76 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے 27.17 ارب روپے زیادہ ہے۔

مثبت کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس، مستحکم شرح مبادلہ اور صنعتی شعبے کی بتدریج بحالی کے درمیان ایس سی آر اے کے ذریعے غیر ملکی فنڈز کی آمد پاکستان کے معاشی امکانات پر بیرون ملک سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

ایس سی آر اے کا طریقہ کار غیرسرمایہ کاروں کو ملک میں بینک اکاؤنٹ کھولے بغیر پاکستانی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان کھاتوں میں ترسیلات زر 19.4 ارب روپے رہی جبکہ اخراج 1.55 ارب روپے تھا۔ ایس سی آر اے کا اختتامی توازن 24.78 ارب روپے تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here