ایف بی آر کا ریٹیل سیکٹر کے لیے ٹیکس سکیم متعارف کروانے کا اعلان

139

 

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےریٹیلرزکے لئے ٹیکس سکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد تاجروں اورمخصوص افراد کی تخمینی آمدنی پر ٹیکس لگانا ہے۔

ایف بی آر کو توقع ہے کہ اس نئی سکیم سے ممکنہ طور پر 400 ارب سے 500 ارب روپے تک انکم ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا۔

سکیم کی تفصیلات وفاقی کابینہ کو توثیق کے لیے پیش کی گئیں، تاکہ تاجروں اور ریٹیلرز کی تخمینی آمدنی کا حساب لگایا جا سکے۔

آمدنی کا تعین کرنے کے لیے دکان کی جگہ، قیمت اور کرایہ جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ‘تاجر دوست’ کے نام سے ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جو آمدنی کے حساب کتاب اور ٹیکس کی وصولی کو آسان بنائے گی۔

ٹیکس کی ادائیگی 12 ماہانہ اقساط میں کی جائے گی، جس میں فعال افراد کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کی جائے گی جو پہلی ماہانہ قسط سے پہلے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

اس اقدام کا ہدف 32 لاکھ ریٹیلز کو جو بنیادی طور پر بڑے شہروں میں واقع ہیں، کو ٹیکس نیٹ میں لانا، ٹیکس کی بنیاد اور محصولات کی وصولی کو بڑھانا ہے۔

اس وقت  ایک اندازے کے مطابق 35 لاکھ ریٹیلرز میں سے صرف 3 لاکھ عملی طور پرٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

اس ٹیکس سکیم کے علاوہ ایف بی آر سنکرونائزڈ ود ہولڈنگ ایڈمنسٹریشن اینڈ پیمنٹ سسٹم (SWAPS) کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کی ڈیجیٹلائزیشن کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here