آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری 2024 کے لیے ری جیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) کے صارفین کیئے بالترتیب 7.58فیصد اور 7.81فیصد کی کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہےکہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبرکی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔