متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا دو ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی) کی جانب سے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالرزکا قرض ایک سال کیلئےمؤخرکردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےصدرمتحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا، جس میں پاکستان کے ذمہ واجب دو ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یواے ای سے2ارب ڈالرقرض23 جنوری تک میچیورہورہاتھا۔
یواےای کو1ارب ڈالرپر3فیصد اور بقیہ 1ارب ڈالر پر6 . 5فیصد سود ادا کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرکی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔