71 کروڑ ڈالر کی قسط، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا

113

 

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کرچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے قسط جاری کرنےکی منظوری کی صورت میں یہ رقم پاکستان کوکل موصول ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ قسط سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت جاری کی جائے گی۔

پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔

پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف بورڈ جائزہ مشن کی سفارشات کی روشنی میں قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

 قرض پروگرام کےتحت دوسرا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ فروری  میں شیڈول ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here