15 فیصد کمپنیوں کو بجٹ کمی کی وجہ سے سائبر سیکیورٹی واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عالمی مطالعہ

252

 

دنیا بھر میں تقریباً 15 فیصد کمپنیوں کو پچھلے دو سالوں میں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی بنیادی وجہ سائبر سیکیورٹی  میں ناکافی سرمایہ کاری ہے۔

ایک عالمی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل پرائیویسی فرم کاسپرسکی

 کی طرف سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اہم انفراسٹرکچر، تیل، گیس اور توانائی کے شعبوں کی تنظیمیں سائبر سیکیورٹی بجٹ کے غلط مختص کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

خطرناک بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر ہر پانچ میں سے ایک کمپنی مؤثر سائبر سیکیورٹی کے لیے ضروری بجٹ کی کمی کا اعتراف کرتی ہے۔

کاسپرسکی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور دنیا بھر کے بڑے اداروں میں کام کرنے والے آئی ٹی سیکورٹی پیشہ ور افراد کے نقطہ نظر کا اندازہ لگانے کے لیے ایک جامع مطالعہ کیا جو ان کی تنظیموں کے اندر سائبر سیکورٹی پر انسانی عوامل کے اثرات کے بارے میں ہے۔

مختلف شعبوں کے لحاظ سے ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری نے رپورٹ کردہ سائبر واقعات کا 13فیصد حصہ بجٹ کی کمی سے منسوب کیا، جب کہ ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں نے 8 فیصد ایسے واقعات رپورٹ کئے۔

سائبر سیکیورٹی اقدامات کے لیے بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے عالمی مطالعہ کے مطابق دنیا بھر سے 78 فیصد جواب دہندگان نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے اور فعال طور پر ان سے نمٹنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تاہم 21 فیصد کمپنیاں اس سلسلے میں مشکلات کا شامنا کر رہی ہیں، 18فیصد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے انفراسٹرکچر کو مؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب فنڈز کی کمی ہے۔ خطرناک طور پر 3 فیصد کمپنیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس سائبر سیکیورٹی کے لیے کوئی مختص بجٹ نہیں ہے۔

بہت سے جواب دہندگان نے اپنی کمپنیوں کے آنے والے ایک سے ڈیڑھ سالوں میں سائبر سیکیورٹی کی کوششوں کو تقویت دینے کے ارادوں کا اشارہ کیا۔ سرمایہ کاری کے مقبول شعبوں میں خطرے کا پتہ لگانے والے سافٹ ویئر اور تربیتی پروگرام شامل ہیں۔

39 فیصد کمپنیاں تعلیمی پروگراموں کے لیے سائبر سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد کیلئے بجٹ مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جب کہ 38 فیصد اپنے عام عملے کے لیے تربیت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دیگر اقدامات جو تنظیمیں لاگو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں ان میں اینڈ پوائنٹ پروٹیکشن سافٹ ویئر کی تعیناتی، اضافی آئی ٹی پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنا اور SaaS کلاؤڈ سلوشنز کو اپنانا شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here