مالی سال کی پہلی ششماہی میں  2 ارب 38 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات زر

141

 

سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جن میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 57 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بھیجے، 6 مہینوں میں سعودی عرب سے 3.25 ارب ڈالر موصول ہوئے  جب کہ متحدہ عرب امارات سے دسمبر میں 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، برطانیہ سے 36 کروڑ، یورپی یونین سے 28 اور امریکا سے 26 کروڑ ڈالر بھیجے۔

سٹیٹ بینک کا بتانا  ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 ارب 43 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جب کہ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 14 ارب 41 کروڑ ڈالر تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here