پاکستان کی یو اے ای سے 2 ارب ڈالرقرض رول اوور کرنے کی درخواست

122

 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر قرض جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کوقرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہو رہا تھا، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ دو ارب ڈالر قرض جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور مزید ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو واجب الادا ہے۔ ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور مزید ایک ارب ڈالر پر ساڑھے6 فیصد شرح سود عائد ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here