پے پال سٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو گا

324

 

پے پال جوکہ  ایک آن لائن ادائیگیوں کا سسٹم ہے، موجودہ بین الاقوامی ادائیگی کے گیٹ وے کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ملک میں اپنی موجودگی قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مشترکہ منصوبے کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پے پال اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں بالواسطہ طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بڑھتے ہوئے فری لانس سیکٹر پر مثبت اثر پڑے گا، جو کہ تقریباً 15 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

یہ اقدام گزشتہ حکومتوں کی جانب سے پے پال کو پاکستان لانے کی مسلسل کوششوں کے بعد سیکورٹی خدشات پر قابو کے بعد ممکن ہوا ہے۔ عمرسیف نے آزادانہ مالیاتی نظام کی حمایت کرنے والے حالیہ اقدامات سے مثبت رجحان کو منسوب کرتے ہوئے آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی ترسیلات کے ممکنہ فروغ پر زور دیا۔

نومبر میں آئی ٹی برآمدات سے آمد میں پہلے ہی 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، اور حکومت کا مقصد آئی ٹی کی برآمدات کو 2.6 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً 5 بلین ڈالر کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here