سیمنٹ کی برآمدات میں 156 فیصد اضافہ، گھریلو فروخت میں کمی

164
Conveyors in a stone quarry

 

سیمنٹ کی برآمدات میں دسمبر میں 156 فیصد سے زیادہ کی نمایاں گروتھ ہوئی، جبکہ گھریلو کھپت میں تقریباً 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سیمنٹ کی ترسیل میں سالانہ 4.63 فیصد اضافہ ہوا، جو 40.6 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا۔

نارتھ بیسڈ سیمنٹ ملوں نے تقریباً فلیٹ گروتھ ظاہر کی، جس نے 30.12 لاکھ ٹن کی ترسیل کی، جب کہ جنوب میں قائم ملیں 20.50 فیصد اضافے کے ساتھ دسمبر 2023 میں 10.48 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

مزید تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ نارتھ بیسڈ ملوں نے 29.36 لاکھ ٹن مقامی طور پر ترسیل کی، جس میں 0.69 فیصد کمی واقع ہوئی، جب کہ جنوب کی ملوں نے 16.62 فیصد کمی دیکھی، جس سے مقامی طور پر 600,073 ٹن کی ترسیل ہوئی۔

برآمدی منظرنامے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2023 میں نارتھ بیسڈ ملوں سے برآمدات میں 39.58 فیصد اضافہ ہوا اور جنوبی پر ملوں سے 197.87 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

گزشتہ چار مہینوں کے دوران گھریلو ترسیلات میں منفی نمو کے حوالے سے صنعت کے اندر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، صنعت کے نمائندوں نے حکومتی توجہ کو آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here