دوسری قسط کی منظوری،پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی

185

 

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کو ایک خط ( لیٹر آف انٹینٹ )جاری کیا ہے اور اس میں تمام طے شدہ شرائط نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ 70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری مل سکے۔ 

آئی ایم ایف نے اپنے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کریگا تاکہ سٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے، اس مقصد کے لیے 11 جنوری 2024کو واشنگٹن ڈی سی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ 

پاکستانی حکام نے ڈالر کےلیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا اور یقین دلایا ہے کہ مالیاتی استحکام یقینی بنانے کےلیے پروگرام کے مقاصد حاصل کرنا ہوں گے۔ 

ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کا یہ دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے شیئر ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی درخواست کے اجرا پر غور ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here