آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
کمپنی نے اس پیش رفت کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ساتھ ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کیا کہ یہ دریافت ڈارس ویسٹ ویل 02 میں ہوئی، جو سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع ہے۔ کنویں کو کمپنی کے ماہرین نے کھود کر تجربہ کیا، جس کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق صوبہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر تک کھدائی کی گئی، درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔