ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 65.8 کروڑ ڈآلر قرض کی منظوری دیدی

155

 

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں 65.8 کروڑ ڈالر کے تین نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ملک کی جامع اور پائیدار ترقی اور ترقی کو سپورٹ کرنا ہے۔

رقم ٹیکس وصولی بڑھانے اور سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی میں استعمال ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر بھی خرچ ہو گی، 30 کروڑ ڈالر کے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی، سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے، سندھ میں سکولوں کی بحالی کے لیے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے سندھ میں سیلاب سے بحالی کے لیے 1.5 ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے، سندھ میں سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 8 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں غذائی تحفظ کے منصوبے کے لیے 8 کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی، خواتین کسانوں کو بیچوں کی صفائی اور زرعی کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے لیے 30 لاکھ ڈالر دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here