رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلیں متعارف کروانے کے لئے الیکٹرک وہیکل (EV) بنانے والی کمپنی ولیکٹراکے ساتھ ایک سٹریٹجک تعاون کا انکشاف کیا ہے۔
اس اقدام کو پاکستان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے، جس میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا گیا ہے۔
ان ڈرائیو میں APAC ریجن کے ڈائریکٹر رومن ارموشین نے اس اشتراک پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ شراکت داری الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کے لیے ہماری مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے، جو خطے میں ماحولیات کے بارے میں باشعور مستقبل کی طرف ایک اہم تبدیلی لاتی ہے۔”
ولیکٹراکے شریک بانی فتیق بن خورشید نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے رائیڈ ہیلنگ لینڈ اسکیپ میں ایک اہم اقدام کی نمائندگی کرتی ہے، جو پائیدار نقل و حرکت کے لیے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کراتی ہے۔ تعاون کا بنیادی مقصد اخراج کو کم کرنے میں تعاون کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے متبادل کو فروغ دینا ہے۔
ان ڈرائیو جس کی بنیاد 2013 میں رکھی گئی تھی، ایک عالمی رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ہے جو 46 ممالک کے 450 سے زیادہ شہروں میں کام کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو ریئل ٹائم ڈیمانڈ اور مارکیٹ کے حالات کی بنیاد پر کرایوں کا تعین کرنے کی اجازت دیتا ہے، مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لیے قیمتوں کے شفاف نظام کو یقینی بناتا ہے۔
ولیکٹراایک پاکستانی سٹارٹ اپ ہے جو 2021 میںقائم ہوا، ماحول دوست اور پائیدار الیکٹرک گاڑیوں کے حل فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ پاکستان کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ولیکٹرا روزمرہ کے استعمال کے لیے ڈیزائن کی گئی الیکٹرک بائیکس اور سکوٹرز کی ایک رینج پیش کرتا ہے، جو جدید الیکٹرک وہیکلز ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔