ایف بی آر کا ملک کے امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

144

 

ایف بی آرذرائع کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here