برآمدات کے حجم کو بڑھانے کے لیے دو مشاورتی کونسلیں تشکیل

176

 

وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کے فروغ کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے دو مشاورتی کونسلیں تشکیل دے کر ملک کے برآمدی شعبے کو بڑھانے کے لیے سٹریٹجک اقدامات کیے ہیں۔

وزارت تجارت نے بدھ کے روز نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں برآمدات کے حجم کو بڑھانے کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کونسلوں کی ذمہ داری کا خاکہ پیش کیا۔ پالیسی گائیڈلائنز بنانے کے لیے مقررہ وقت آٹھ ہفتے ہے، جس کے بعد یہ گائیڈ لائنز منظوری کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کو پیش کی جائیں گی۔

ان کونسلوں کا بنیادی مقصد 100 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے لیے جامع حکمت عملی میں حصہ ڈالنا ہے۔ چیئرپرسن  کے پاس ضرورت کے مطابق سرکاری یا نجی شعبے سے اضافی افراد کو شامل کرنے کا اختیار ہے۔ مشاورتی کونسلیں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل برآمدات کو متاثر کرنے والے معاملات پر وزارت تجارت کو رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔

ان کونسلوں کے لیے انتظامی معاونت وزارت کی طرف سے فراہم کی جائے گی، اور میٹنگنز ماہانہ یا اگر ضروری ہو تو کسی بھی وقت وزیر تجارت کی صدارت میں منعقد کی جائیں گی۔

ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل برائے ٹیکسٹائل نجی شعبے کے قابل ذکر ارکان پر مشتمل ہے، جس میں انٹرلوپ ہولڈنگز، الکرام ٹیکسٹائل، سورٹی ٹیکسٹائل، یو ایس گروپ، آرٹسٹک ملنرز، کوہ نور ملز، سیفائر ٹیکسٹائل ملز، کمال ٹیکسٹائل ملز اور ٹی بی سی کمپنی شامل ہیں۔

اسی طرح نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل میں گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز، افتخار احمد اینڈ کمپنی، کے اینڈ این فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ملک اسپورٹس، حنیف جیولری اینڈ واچز، ہیرانی فارماسیوٹیکلز، طفیل کیمیکلز، پرائیویٹ سیکٹر کے ممبران شامل ہیں۔

دونوں کونسلز میں وزارت تجارت و خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کے سینئر حکام کی نمائندگی بھی ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here