پاکستانی ڈیجیٹل فریٹ فارورڈنگ سٹارٹ اپ وائج فریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے انڈس ویلی کیپٹل کی قیادت میںپری سیڈ فنڈنگ میں کامیابی کے ساتھ10لاکھ ڈالر سے زائد فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔
اس فنڈنگ کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی شپنگ سیکٹر کو تبدیل کرنے اور MENA ریجن میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے Voyage کے وژن کی حمایت کرنا ہے۔
وائج فریٹ برآمد کنندگان کو جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مکمل عالمی شپنگ حل پیش کرتا ہے۔ کمپنی نے اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ فنڈنگ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے لاجسٹک صنعت کو آسان بنانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،جس جی توجہ ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ہموار اور بہتر برآمدی لاجسٹکس کے عمل پر ہے۔
کمپنی کےشریک بانی یونیورسٹی کالج لندن اور لندن سکول آف اکنامکس کے سابق طالب علم عمر مختار پاکستان میں مضبوط بنیاد کے ساتھ شروع ہونے والے MENA ریجن کے لاجسٹک سیکٹر میں ایک کلیدی کھلاڑی بننے کیلئے پر امید ہیں۔
توقع ہے کہ حاصل کیے گئے فنڈز پاکستان میں بڑھتی ہوئی تجارتی منڈی کے لیے ایک شفاف، موثر، اور کم لاگت شپنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے Voyage کے مشن کو متحرک کریں گے۔
انڈس ویلی کیپیٹل کے بانی عاطف اعوان نے اس شراکت داری کے بارے میں پرجوش اظہار کرتے ہوئے کہا، “پاکستان میں کسی بھی شخص، خاص طور پر نئے اور چھوٹے برآمد کنندگان کے لیے عالمی مال برداری کو آسان بنانے کے سفر کا وژن ہمیں متاثرر کرتا رہے گا۔”
وائج فریٹ کا مقصد پاکستان میں فریٹ فارورڈنگ کے روایتی عمل میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے،جن میں شفافیت کی کمی اور کسٹم کے پیچیدہ طریقہ کار جیسے مسائل شامل ہیں۔ کمپنی کے نقطہ نظر میں تمام شپنگ آپریشنز کو ایک ہی ڈیش بورڈ پر اکٹھا کرنا اور ان کے کارگو پر کنٹرول فراہم کرنا شامل ہے۔
کمپنی کے شریک بانی عمر مختار کے مطابق موجودہ عالمی معیشت صنعت کی ترقی اور مسابقت کے لیے موثر برآمدات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارا مقصد برآمد کنندگان کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کو جمہوری بنانا ہے۔”
توقع ہے کہ وائج فریٹ کی حاصل کردہ فنڈنگ کمپنی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور پاکستان اور MENA ریجن میں بین الاقوامی شپنگ سیکٹر کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گی۔