قانونی تقاضوں کی عدم تعمیل پرسٹیٹ بینک کے چار بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے 

447

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں چار بینکوں پر قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی عدم تعمیل پر 8.32 کرور روپے کے جرمانے عائد کیے۔

سٹیٹ بینک ان اداروں کے خلاف اقدامات کرتا ہے جو قانونی یا ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور یہ کارروائیاں جرمانے، انتظامی اور مالیاتی پابندیاں عائد کرنے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے/پراسیکیوشن ایجنسیوں کے حوالے سے ہوسکتی ہیں۔

بدھ کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کو غیر ملکی کرنسی (ایف ایکس) اور عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 2.65 کروڑ روپے کے سب سے زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

تعزیری کارروائی کے علاوہ بینک کو اپنے کنٹرول کو مضبوط بنانے اور ریگولیٹری ہدایات کی محتاط تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئِ ہے۔

بینک آف پنجاب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جس پر عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 2.1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تعزیری کارروائی کے علاوہ بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نظام اور کنٹرول کو مضبوط بنائے تاکہ مستقبل میں ریگولیٹری خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔

جے ایس بینک لمیٹڈ ایف ایکس اورعام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 1.851 کروڑ روپے کے جرمانے کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر تھا۔

تعزیری کارروائی کے علاوہ بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نظام اور کنٹرول کو مضبوط بنائے تاکہ ریگولیٹری خلاف ورزیوں کی تکرار سے بچا جا سکے۔

الائیڈ بینک لمیٹڈ کو عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 1.657 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

تعزیری کارروائی کے علاوہ بینک کو اپنے اندرونی عمل کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here