سٹیٹ بینک نے قواعد کی خلاف ورزی پر 5 ایکسچینج کمپنیوں کو معطل کر دیا

720

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بی کیٹیگری کی پانچ ایکسچینج کمپنیوں کا اجازت نامہ فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

معطلی کا سامنا کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں میں (1) انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، (2) ورلڈ وائیڈ ایکسچینج کمپنی، (3) ورلڈ ایکسچینج کمپنی، (4) یونیورسل ایکسچینج کمپنی، اور (5) یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی شامل ہیں۔

سٹیٹ بینک کا یہ سخت اقدام مرکزی بینک کے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں آیا ہے۔ معطلی کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مالیاتی ضوابط کو برقرار رکھا جائے اور مالیاتی نظام کی سالمیت کو محفوظ رکھا جائے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معطلی کے نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے، “تمام مذکورہ ایکسچینج کمپنیاں،بی- کیٹیگری، ان کے ہیڈ آفسز، اور تمام برانچوں کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی شروع کرنے سے روک دیا گیا ہے۔” اس سخت اقدام کا مقصد ان کمپنیوں کو اگلے نوٹس تک کسی بھی مالیاتی آپریشن سے روکنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سٹیٹ بینک نے ان ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ تاہم خلاف ورزی کی شدت کو ان کی فوری معطلی کی وجہ بتایا گیا۔

اس سے قبل اسی طرح کی کارروائی میں ستمبر میں سٹیٹ بینک نےچار ایکسچینج کمپنیوں کا اجازت نامہ معطل کردا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here