سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

147

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے منگل کو ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تاجر برادری کے ساتھ بات چیت کی۔

ایس آئی ایف سی نے 5 ستمبر 2023ء کو کراچی کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک بات چیت کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر جہانزیب خان کی قیادت میں ایس آئی ایف سی کے حکام نے کونسل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جاری کوششوں کے ساتھ زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، کان کنی، معدنیات اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں پاکستان کی پوشیدہ صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اہم ترین منصوبوں کا حصہ بننے کیلئے کاروباری براداری کو اعتماد میں لیا گیا۔

مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے ایسی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایس آئی ایف سی نے اپنے سہولت کار کردار کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں ایک انٹرایکٹو سیشن نے کاروباری برادری کو اپنی سرمایہ کاری سے متعلق آراء اور تجاویز کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ بزنس کمیونٹی نے سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور عمومی طور پر سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق سوالات پوچھنے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here