بلوچستان وہیلز نے فروخت میں کمی کے باعث 31 اگست تک پیداوار بند کر دی

283
baluchistan wheels

لاہور: گاڑیوں کیلئے سٹیل رِم بنانے والی کمپنی بلوچستان وہیلز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ فروخت میں کمی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں 31 اگست تک بند کر دے گی۔

ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹروں، کاروں اور منی کمرشل گاڑیوں کے وہیل رم کی تیاری اور مارکیٹنگ میں کام کرنے والی کمپنی نے جمعرات کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹس میں پیش رفت کے بارے میں بتایا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ان کے بڑے گاہکوں کے پیداواری حجم میں کمی کی وجہ سے کمپنی کو اپنے سیلز آرڈرز میں کمی کا سامنا ہے۔ لہذا کمپنی کی انتظامیہ نے جمعہ 18 اگست 2023 سے جمعرات 31 اگست 2023 تک پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ وہ جمعہ یکم ستمبر 2023 کو دوبارہ پیداواری سرگرمیاں شروع کرے گی۔

پاکستان میں کاروباری اداروں کو کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں توانائی کی زیادہ لاگت اور ملک میں ڈالر کی قلت کی وجہ سے لیٹر آف کریڈٹ حاصل کرنے میں ناکامی شامل ہیں۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی کم سطح کو محفوظ رکھنے کے لیے جسے حال ہی میں آئی ایم ایف سعودی عرب اور یو اے ای سے آنے والی رقوم کی وجہ سے بڑھایا گیا ہے، نقدی کی کمی کے شکار ملک کے حکام نے گزشتہ سال سے درآمدات کو محدود کر رکھا ہے۔

جبکہ کچھ پابندیوں میں نرمی آئی ہے، صنعت کاروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انہیں اپنی مینوفیکچرنگ ضروریات کے لیے درآمدی اجازت نامہ حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

پچھلے ہفتے ایک تعمیراتی کمپنی RMS (پرائیویٹ) لمیٹڈ بلوچستان وہیلز لیمیٹڈ کے اکثریتی حصص حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here